مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے انصارالله کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
الجزیرہ کے مطابق ترکی المالکی نے کہا کہ انصارالله کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو خمیس مشیط اور جیزان کے علاقوں میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انصارالله کے ڈرون حملے کے دوران جنوبی سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب آنے والے چار ڈرونز کو بھی روکا اور تباہ کیا گیا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد انصارالله کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری آپریشنل اقدامات جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ