23 ستمبر، 2026، 8:09 AM

جنگی جرائم پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے، مشیر رہبر انقلاب

جنگی جرائم پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے، مشیر رہبر انقلاب

رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ جنگی جرائم کے خلاف خاموشی اب ایک معمول بنتی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی اکبر ولایتی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران میں آج نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے، لیکن میناب کے شجرۂ طیبہ پرائمری اسکول میں 120 نشستیں خالی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کے مطابق اس واقعے کو جنگی جرم قرار دینے کے لیے ’’معقول شواہد‘‘ موجود ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس کا ذمہ دار کون ہوگا اور جواب دہی کس سے ہوگی؟

ولایتی نے مزید کہا کہ بعض خاموشیاں صرف ایک بار نہیں دہرائی جاتیں بلکہ رفتہ رفتہ معمول بن جاتی ہیں۔

News ID 1941588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha