مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے تزویراتی تیل کے ذخائر 1982 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ذخائر کم ہو کر 285 میلین بیرل رہ گئے ہیں، جو مجموعی گنجائش کا تقریباً 40 فیصد ہے۔
واضح رہے چار سال کے دوران دو مرتبہ بڑے پیمانے پر ذخائر سے تیل نکالا گیا۔
روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد بائیڈن نے تقریباً 180 میلین بیرل تیل ذخائر سے جاری کیا۔
ایران کے خلاف جنگ میں آبنائے ہرمز میں خلل کے بعد ٹرمپ نے تقریباً 172 میلین بیرل تیل ذخائر سے جاری کیا۔
یہ ذخائر 2026 کے آغاز میں تقریباً 415 میلین بیرل تھے، جو اب کم ہو کر 285 میلین بیرل رہ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ