15 اگست، 2026، 5:38 PM

حشد شعبی عراق کے سکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے، عراقی سیکورٹی افسر

حشد شعبی عراق کے سکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے، عراقی سیکورٹی افسر

عراق کے سکیورٹی میڈیا یونٹ کے سربراہ سعد معن نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی ریاست تک محدودیت کا فیصلہ حشد شعبی پر لاگو نہیں ہوتا، کیونکہ حشد شعبی عراقی مسلح افواج کا حصہ اور ملکی سکیورٹی ڈھانچے میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی میڈیا کے افسر سعد معن نے کہا کہ ریاست کے ہاتھ میں اسلحے کی محدودیت سے متعلق فیصلہ ان فریقوں سے متعلق ہے جو عراق کے سرکاری سکیورٹی اداروں سے وابستہ نہیں ہیں، جبکہ حشد شعبی عراقی مسلح افواج کا حصہ ہے اور اس کے اہلکار نافذ العمل فوجی قوانین کے تابع ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے ہاتھ میں اسلحے کی اجارہ داری کا فیصلہ ان عناصر کے بارے میں ہے جو سرکاری سکیورٹی اداروں کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک میں کوئی متوازی کمانڈ یا ایسی دوسری قیادت موجود نہ ہو جو ریاستی دائرہ کار سے باہر اسلحے کا استعمال کرے۔

سعد معن نے ایک بار پھر تاکید کی کہ حشد شعبی عراق کے سکیورٹی ڈھانچے کا باقاعدہ حصہ ہے اور اس کے اہلکار ملکی مسلح افواج کے قوانین کے مطابق فرائض انجام دیتے ہیں۔

News ID 1940691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha