25 جولائی، 2026، 2:36 PM

امریکہ سعودی عرب کے ساتھ یمن پر حملہ کرے گا تو دندان شکن جواب ملے گا، انصار اللہ کا انتباہ

امریکہ سعودی عرب کے ساتھ یمن پر حملہ کرے گا تو دندان شکن جواب ملے گا، انصار اللہ کا انتباہ

انصار اللہ یمن کے رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ صنعاء، سعودی عرب کے بجائے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن، سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت میں شریک ہوا تو اسے بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔

محمد البخیتی نے کہا کہ اگر امریکہ سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے یمن پر حملے میں شریک ہوتا ہے تو صنعاء اس کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعاء، سعودی عرب کے ساتھ محاذ آرائی کے مقابلے میں امریکا، برطانیہ اور صہیونی حکومت کا سامنا کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر یمن امریکا کے مطالبات، یعنی اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور مسئلہ فلسطین سے دستبردار ہونے کو قبول کر لے تو صنعاء کے خلاف کوئی جارحیت نہیں ہوگی، تاہم یمن اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

News ID 1940444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha