مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر جاری مذاکرات اہم معاملات کے ایسے پائیدار حل تک پہنچیں گے جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہوں۔
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق، پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے دوران ایران سے متعلق صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر شروع ہونے والا مذاکراتی عمل کلیدی مسائل کے دیرپا اور باہمی طور پر قابل قبول حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق، یوری اوشاکوف نے بتایا کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو کاروباری انداز اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلق موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ