22 اپریل، 2025، 8:53 PM

صدر پیوٹن اور عمان کے سلطان کے درمیان ملاقات، ایران کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال

صدر پیوٹن اور عمان کے سلطان کے درمیان ملاقات، ایران کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال

روسی صدر کے معاون نے بتایا کہ پیوٹن اور عمانی سلطان نے ملاقات کے دوران ایرانی جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی صدر کے مشیر یوری اوشاکوف نے بتایا کہ ولادیمیر پوتن اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ملاقات کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام  پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ روس اس سلسلے میں اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ 

خبر رساں ذرائع نے اس سے قبل صدر پیوٹن اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق  کے درمیان ملاقات کی اطلاع دی تھی۔ 

 قابل غور ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی میں مکمل ہوا جس سے گفتگو کے اگلے مراحل کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

News ID 1932094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha