4 جولائی، 2026، 11:55 PM

امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب کا راستہ پوری قوت سے جاری رہے گا، شیخ عیسی قاسم

امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب کا راستہ پوری قوت سے جاری رہے گا، شیخ عیسی قاسم

بحرین کے شیعہ رہنما شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای اسی مشن اور راستے کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کی بنیاد امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب نے رکھی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے شہید رہبر انقلاب کی الوداعی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب کا راستہ پوری قوت اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای اب اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کر رہے ہیں اور اسی مشن، مقصد اور راستے پر گامزن ہیں جس کے لیے امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب نے جدوجہد کی۔

شیخ عیسیٰ قاسم نے مزید کہا کہ امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب کی قیادت نے دنیا کے لیے خیر کے دروازے کھولے اور شر کی راہیں مسدود کیں۔

انہوں نے شہید رہبر انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت آج ایک عظیم فقیہ، بہادر انقلابی، باصلاحیت سیاست دان، حکیم اور مخلص رہنما کو رخصت کر رہی ہے، جو اللہ کے سچے بندوں میں شامل تھے۔

News ID 1940140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha