30 جون، 2026، 8:41 AM

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں کسی غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، غریب آبادی

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں کسی غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے، بارودی سرنگوں کی صفائی اور محفوظ بحری راستوں کے تعین کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قانونی و بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور اس آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں کسی دوسرے ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی قومی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ ایران اور عمان اس بات پر متفق ہیں کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجاز بحری راستوں کے تعین کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔ ایران اور عمان کے درمیان ان راستوں کے تعین پر 1968 میں، اسلامی انقلاب ایران سے بھی پہلے اتفاق ہوچکا تھا۔

غریب آبادی نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی صرف ایران انجام دے گا اور بحری راستوں کے تعین کا اختیار بھی صرف ایران کے پاس ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایران مناسب ردعمل دے گا۔

News ID 1940066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha