27 جون، 2026، 12:48 PM

آبنائے ہرمز سے متعلق خدمات کا بوجھ ایرانی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا، محسن رضائی

آبنائے ہرمز سے متعلق خدمات کا بوجھ ایرانی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا، محسن رضائی

رہبر معظم کے سپریم کمانڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر خدمات کے اخراجات سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کو اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے، یہ بوجھ ایرانی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے فوجی مشیر محسن رضائی نے امریکی ٹی وی چینل نیوزنیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ خطے کے دو ممالک سے متعلق آبی گزرگاہ ہے جس سے پوری دنیا استفادہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس آبی گزرگاہ کا مالک ہے اور کسی بھی امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برسوں سے آبنائے ہرمز کے معاملے میں ذمہ داری اور بردباری کا مظاہرہ کرتا آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی، ماحولیاتی تحفظ اور انشورنس سے متعلق انتظامات پر ایران کو بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں، لہذا اس گزرگاہ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کو ان اخراجات میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، نہ کہ اس کی قیمت ایرانی عوام ادا کریں۔

News ID 1940021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha