9 جون، 2026، 4:00 PM

آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں، جنرل رضائی

آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں، جنرل رضائی

رہبر معظم کے مشیر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان سے متعلق ایک تزویراتی گزرگاہ ہے اور امریکہ یا یورپی ممالک کو اس کے انتظام و انصرام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے فوجی مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملات میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک ایسا تزویراتی بحری راستہ ہے جو ایران اور عمان سے متعلق ہے، لہٰذا کسی دوسرے ملک کو اس کے انتظام میں دخل اندازی کا حق حاصل نہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران ہرگز یہ اجازت نہیں دے گا کہ امریکہ یا یورپی ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کے انتظامی معاملات اپنے ہاتھ میں لیں۔ آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 30 بحری جہاز گزرتے ہیں اور ایران اس سے بھی زیادہ بحری آمد و رفت کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بعض ایسے جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالتا ہے جو پہلے سے طے شدہ بحری راستوں پر سفر کر رہے ہوتے ہیں۔

محسن رضائی کے مطابق ایران خطے میں بحری آمد و رفت کے تسلسل اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

News ID 1939658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha