16 اگست، 2026، 10:44 PM

فوجی قیادت میں بروقت تقرریوں نے دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے، محسن رضائی

فوجی قیادت میں بروقت تقرریوں نے دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے، محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ رہبر انقآیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے فوجی قیادت میں کی گئی بروقت تقرریوں نے دشمن کے منصوبوں اور اندازوں کو ناکام بنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نام اپنے ایک خط میں محسن رضائی نے کہا کہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور پاسداران انقلاب میں چھ اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرری ایک بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ تھا، جس نے ایران کے دشمنوں، خصوصاً امریکہ اور اسرائیل، کے حساب کتاب کو درہم برہم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تقرریوں سے یہ واضح پیغام ملا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد اختیار کی گئی پالیسیوں پر ثابت قدمی سے کاربند رہے گا اور ملکی دفاع و سلامتی کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

محسن رضائی نے نئے تعینات ہونے والے کمانڈروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران طویل عسکری تجربے کے حامل ہیں اور ایران عراق جنگ سے لے کر آج تک مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی فوجی قیادت ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رہبر انقلاب نے میجر جنرل علی عبداللہی کو چیف آف جنرل اسٹاف، بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کو نائب چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل احمد وحیدی کو پاسدارانِ انقلاب کا کمانڈر انچیف اور میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو ان کا نائب مقرر کیا تھا۔

اسی طرح ریئر ایڈمرل علی اعظمی کو پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا سربراہ جبکہ حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

News ID 1940710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha