6 جون، 2026، 1:33 PM

لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے نجات دلائیں، عراقچی کا صدر عون کو سخت پیغام

لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے نجات دلائیں، عراقچی کا صدر عون کو سخت پیغام

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر لبنان ایران کے لیے محض سودے بازی کا ذریعہ ہوتا تو تہران بہت پہلے معاہدہ کرچکا ہوتا، لہذا لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے بچانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدر عون کے بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لبنان کی سرزمین کا پانچواں حصہ ایران کے قبضے میں ہو۔

عراقچی نے کہا کہ اگر لبنان ایران کے لیے صرف ایک مذاکراتی یا سودے بازی کا آلہ ہوتا تو ایران بہت پہلے کسی معاہدے پر پہنچ چکا ہوتا۔

انہوں نے صدر عون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے نجات دلائیں۔

News ID 1939593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha