23 مئی، 2026، 10:16 PM

کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی فوج کا اعلان

کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی فوج کا اعلان

ایرانی فوج نے خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور خطرات کا بھرپور اور ہمہ جہت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جاری ایک بیان میں اس دن کو قومی اتحاد، مزاحمت اور دشمن کے مقابل ڈٹ جانے کی علامت قرار دیتے ہوئے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 3 خرداد(24 مئی)، خرمشہر کی آزادی کا دن، اللہ کی مدد، قومی یکجہتی اور ایرانی قوم کی بہادری کی روشن مثال ہے، جب ایران نے دشمن کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

بیان کے مطابق خرمشہر کی فتح ایران کی تاریخ کا ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ تھا، جس نے قومی عزت، آزادی اور طاقت کے پرچم کو سربلند کیا۔

ایرانی فوج نے کہا کہ خرمشہر کی آزادی مضبوط ایمان، خالص جدوجہد اور ایرانی عوام کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ تھی، جنہوں نے امام خمینیؒ کی قیادت اور خدا پر بھروسے کے ساتھ دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج، بالخصوص ایرانی فوج، آج بھی اسی جذبہ قربانی اور جہادی فکر کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق حالیہ 12 روزہ اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں کے تجربات نے افواج کی صلاحیتوں اور دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر اور مسلح افواج کے سربراہ کی ہدایات کے مطابق ہر دشمن کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں شہداء، جنگی مجاہدین اور قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی، سلامتی اور طاقت کے تحفظ کے لیے ان کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

News ID 1939411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha