4 مئی، 2026، 2:42 PM

عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط کررہا ہے، صہیونی میڈیا کا دعوی

عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط کررہا ہے، صہیونی میڈیا کا دعوی

صہیونی چینل کے مطابق ابوظبی اب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو چھپانے کے بجائے علی الاعلان دفاعی اور عملی تعاون بڑھانے کی سمت بڑھ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش نہیں کر رہا، بلکہ وہ علی الاعلان اپنے اسٹریٹجک اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

چینل کے مطابق ابوظہبی نے اتحاد کو اس حد تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس میں میدان عمل میں براہ راست تعاون بھی شامل ہوجائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں عرب امارات اسرائیل کا سب سے قریبی عرب شراکت دار بن چکا ہے۔

اسی تناظر میں، فائنینشل ٹائمز نے دو روز قبل انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے امارات کو جدید ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے امارات کو بروقت اور اہم انٹیلیجنس معلومات بھی فراہم کی ہیں۔

فائنینشل ٹائمز کے مطابق ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ یہ تعیناتی دونوں فریقوں کے درمیان نمایاں دفاعی تعاون کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ممکنہ اسلحہ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ امریکی اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک اسرائیلی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے دوران امارات کے اندر اسرائیلی اہلکاروں کے ساتھ ایک فضائی دفاعی نظام بھی تعینات کیا گیا تھا۔

News ID 1939126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha