26 مارچ، 2026، 3:28 PM

مشرق وسطی کے جوہری تنصیبات پر حملہ تباہ کن ہوگا، چین کی خطرناک وارننگ

مشرق وسطی کے جوہری تنصیبات پر حملہ تباہ کن ہوگا، چین کی خطرناک وارننگ

چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ممکنہ نتائج پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسا اقدام نہایت سنگین اور تباہ کن اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وانگ ئی نے بیجنگ میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری تنازع تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے اثرات بھی وسعت اختیار کر رہے ہیں۔

وانگ یی نے خبردار کیا کہ اگر اس تنازع کے دوران جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نہایت سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافے کو روکنا اور اس کے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر اثرات سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کی وزارت دفاع نے بھی مشرق وسطیٰ کے تمام فریقین سے فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1938654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha