مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ تنظیم نے حالیہ معرکے میں نقصانات اٹھانے کے باوجود دشمن کی جارحیت کے بنیادی اہداف کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے جمعہ کے روز رہبر معظم کے مشیر علی اکبر ولایتی کے نام ایک خط میں واضح کیا کہ اگرچہ حزب اللہ کے کئی کمانڈرز شہید ہوئے اور مادی نقصان بھی ہوا، تاہم دشمن حزب اللہ کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ 64 روزہ جنگ میں سید حسن نصراللہ اور دیگر رہنما شہید ہوئے اس کے باوجود مقاومت نے الہی نصرت کے ساتھ اپنے راستے کو جاری رکھا اور دشمن کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
شیخ نعیم قاسم نے اسلامی جمہوری ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے فلسطینی عوام اور خطے کی مزاحمتی تحریکوں کی مستقل حمایت کی ہے۔ انہوں نے 1979 کے اسلامی انقلاب کو عظیم الہی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب نے مشرق و مغرب کی طاقتوں کے مقابل دین کو زندہ کیا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت کو اسلامی جمہوری ایران کی پائیداری کا مرکزی عنصر قرار دیتے ہوئے ان کی شجاعت اور استقامت کو سراہا۔
آپ کا تبصرہ