مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو خطے میں موجود تمام امریکی مراکز اور افواج ایران کے جائز اہداف ہوں گے۔
قالیباف نے کہا کہ ’’امریکا کے نام نہاد صدر کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے جواب میں پورے خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی اڈے ہمارے قانونی اہداف ہوں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ جارح دشمن کے مقابلے میں متحد رہی ہے اور کسی بھی خطرے کے خلاف فیصلہ کن اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ