مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر امانوئل میکرون تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچنے کے بعد چینی صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
چینی صدر نے کہا کہ چین اور فرانس کو چاہیے کہ بین الاقوامی تعلقات میں کثیرالجہتی رویے کی حمایت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ پاریس کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
ماکرون نے کہا کہ چین کے پاس اوکراین میں جنگ بندی پر اثرانداز ہونے اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات سے آگے بڑھنا چاہیے اور تجارتی توازن کی بحالی کے لیے باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ