23 نومبر، 2025، 7:06 PM

عراقی رہنما سید محسن حکیم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

عراقی رہنما سید محسن حکیم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

عراق کی الحکمۃ الوطنی پارٹی کے نائب سربراہ سید محسن حکیم نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں عراق کے حالیہ انتخابات اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی الحکمة الوطنی پارٹی کے نائب سربراہ اور سید عمار الحکیم کے سینئر مشیر سید محسن حکیم ہفتے کے روز مشاورت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کے لیے تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔  

ملاقات کے دوران سید محسن حکیم نے عراق کے حالیہ انتخابات کے عمل پر رپورٹ پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت و عوام کے لیے حمایت اور مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔  

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عراق کی حکومت اور عوام کو پارلیمانی انتخابات کے پُرامن اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی فوری تشکیل عوامی شمولیت کے مثبت نتائج کو مزید بڑھا دے گی۔

عراقچی نے ووٹرز کی بڑھتی ہوئی شرکت کو عراق میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور ملک کی خودمختاری و قومی سلامتی کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات عراق میں مزید اتحاد، سلامتی اور ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔  

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو ہر شعبے میں بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

News ID 1936676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha