مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دوسری مجلس عزا امام خمینیؒ میں منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شریک ہوئے۔
اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین علی علیزاده نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویؐ کی روشنی میں حق و باطل کی تاریخی جنگ پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی حقیقی سعادت صرف حق کے راستے پر چلنے میں ہے۔
بعد ازاں معروف نوحہ خواں محمدرضا بذری نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت پر مصائب پڑھے۔
آپ کا تبصرہ