مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے 12 ہزار نئے اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوج نے واضح کیا ہے کہ اسے کم از کم 7 ہزار فعال جنگی اہلکاروں کی ضرورت ہے تاکہ لڑاکا یونٹس کو تقویت دی جا سکے۔
یہ بحران کوئی نیا نہیں، بلکہ صہیونی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا کافی عرصے سے ہے۔ غزہ کی جنگ کے طول پکڑنے اور قابض فوج میں بھاری جانی نقصان کے باعث زیادہ تر صہیونی نوجوان فوج میں شمولیت سے انکار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، حریدی کہلانے والے صہیونی یہودی فرقہ بھی خود کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ سمجھتے ہیں اور اس میں شمولیت کے سخت مخالف ہیں۔
آپ کا تبصرہ