2 اکتوبر، 2026، 11:40 PM

ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا، نقوی

ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا، نقوی

پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں ہر طرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ اِن پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، جہاں آپ کو ضرورت ہے میں 24 گھنٹے حاضر ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پچھلےتین چار ماہ کے دوران ایران کےکافی دورےکیے، جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں ایران تباہ حال ملک ہوگا لیکن میرے ساتھ کئی لوگ ایران گئے اور حیرت سے واپس آئے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، اگر ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلے جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا، ایران پرپابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حل یہی ہےکہ کسی نہ کسی طریقے سے ایکسپورٹ بڑھائیں۔ نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو ساتھ دینا ہوگا۔

News ID 1941824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha