3 نومبر، 2025، 8:58 AM

صہیونی وزیر خزانہ کی نتن یاہو پر شدید تنقید

صہیونی وزیر خزانہ کی نتن یاہو پر شدید تنقید

غاصب اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے رفح سے حماس کے جنگجوؤں کی منتقلی کے لیے جاری مذاکرات کو "سیکیورٹی کی حماقت" قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نتانیاہو پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی کابینہ کے وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے رفح سے حماس کے جنگجوؤں کی منتقلی کے لیے جاری مذاکرات پر وزیر اعظم بن یامین نتانیاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو سیکیورٹی کی حماقت قرار دیا۔

اسموتریچ نے واضح طور پر اس منصوبے کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ قابض اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ قطر کی ثالثی میں تل ابیب اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد رفح سے مزاحمتی جنگجوؤں کو ان علاقوں میں منتقل کرنا ہے جو حماس کے کنٹرول میں ہیں، تاکہ غاصب اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں سے ان کا انخلا ممکن ہو سکے۔

News ID 1936267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha