11 اکتوبر، 2025، 9:58 AM

محمود عباس کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

محمود عباس کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

محمود عباس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خون ریزی کے خاتمے اور امن کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خون ریزی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قابض اسرائیلی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے مختلف شعبوں، خصوصاً سلامتی کے میدان میں اصلاحات کا عمل امریکی تعاون سے شروع کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب غزہ میں جاری خون ریزی کے خاتمے کے خواہاں تھے، اور اس معاہدے کے طے پانے پر خوش ہیں۔

محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کا قیام خطے میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

News ID 1935875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha