4 اکتوبر، 2025، 7:19 PM

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے جاری، ٹرمپ کی جنگ بندی کی اپیل بے اثر

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے جاری، ٹرمپ کی جنگ بندی کی اپیل بے اثر

غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے جاری رکھ کر ٹرمپ کی فوری جنگ بندی کی درخواست کو نظر انداز کر دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی طرف سے امن منصوبے کا جواب آنے کے بعد اسرائیل سے فوری طور پر غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی حملے تاحال جاری ہیں۔ ٹرمپ کی درخواست کے باوجود نئی فضائی اور توپ خانے کی کارروائیاں غزہ میں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند لمحے قبل اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے شمال مشرقی علاقے التفاح کے محلے المشاہره میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، جبکہ شہر کے مشرق میں بھی فضائی حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس کے مرکزی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

اس کے باوجود اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی حلقوں نے قابض فوج کو ہدایت دی تھی کہ وہ غزہ پر جاری حملے اور قبضے کے عمل کو روک دے۔

News ID 1935756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha