مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پزشکیان نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہونے سے پہلے رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے نیویارک کے سفر کی تفصیلات سے رہبر معظم کو آگاہ کیا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس حوالے سے اہم ہدایات دینے کے علاوہ صدر پزشکیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ