14 ستمبر، 2025، 10:20 PM

استنبول میں "صمود" بحری بیڑے کے حق میں عوامی مظاہرہ

استنبول میں "صمود" بحری بیڑے کے حق میں عوامی مظاہرہ

استنبول میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری بیڑے "صمود" کے حق میں عوامی مظاہرہ کیا گیا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں عوام نے عالمی امدادی بیڑے "صمود" کی حمایت میں بڑا مظاہرہ کیا۔ یہ اجتماع مقامی انجمن کی اپیل پر نماز عشا کے بعد منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کے بعد غزہ اور امدادی بیڑے "صمود" کے حق میں نظم پڑھے گئے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے سربراہ رضوان کایا نے کہا کہ ہم گزشتہ دو برسوں سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں میدان میں موجود ہیں۔ غزہ کے عوام نے ہزاروں افراد کی شہادتوں کے باوجود سرِتسلیم خم نہیں کیا، صہیونیوں کی تاریخ دراصل قتل عام اور بربریت سے بھرپور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "صمود" نے صہیونیوں کو پوری دنیا میں رسوا کیا ہے۔ مختلف ممالک اور مذاہب کے ہزاروں افراد غاصبوں کے خلاف یکجا ہوچکے ہیں. یہ غزہ کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

News ID 1935353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha