مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے صدور آئندہ ہفتے چین میں ملاقات کریں گے جس میں ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران روس کا ایک دیرینہ اور قابلِ اعتماد دوست ہے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام پر بات کریں گے، بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام پر گفتگو کریں گے۔
بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن بیجنگ میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ