17 اگست، 2025، 3:16 PM

نیویارک میں صیہونی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

نیویارک میں صیہونی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

غزہ میں خواتین و بچوں کے قتل عام اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ بھوک کے خلاف امریکہ میں بڑی ریلی نکالی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے شہر نیویارک میں کئی ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم اور قتل عام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فورا غزہ میں قتل عام بند کرے اور خواتین و بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، میں ہٹن کے علاقے میں کولمبس اسکوائر مکمل طور پر بند کر دیا گیا جہاں مظاہرین نے بڑے پیمانے پر اجتماع کیا۔ اس سے قبل ہزاروں افراد سینٹرل پارک کے قریب جمع ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ ریلی نیویارک پبلک لائبریری کے سامنے نکالی گئی۔ اسے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلط کردہ قحط و بھوک کے خلاف امریکہ میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جارہا ہے۔

منتظمین کے مطابق، اس مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد شریک ہوئے جن میں کئی مظاہرین دوسرے شہروں سے خصوصی بسوں کے ذریعے نیویارک پہنچے تھے۔

News ID 1934881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha