مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ شہر کے جنوبی علاقے الزیتون میں دو اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو اینٹی ٹینک بموں کے ذریعے نشانہ بناکر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
القدس بریگیڈ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب صہیونی افواج کی بکتر بند گاڑیاں محلہ الزیتون میں داخل ہوئیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک کامیاب کارروائی تھی جس میں دشمن کو کافی جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی فوج کے حملوں کے جواب میں مزاحمت بھی پوری قوت کے ساتھ کی جارہی ہے۔ ہم قابضین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ