10 اگست، 2025، 2:26 PM

حزب اللہ کا ہتھیار لبنان کی سلامتی کا ضامن ہے، ولایتی

حزب اللہ کا ہتھیار لبنان کی سلامتی کا ضامن ہے، ولایتی

رہبر معظم کے مشیر اعلی نے کہا کہ لبنان کی سلامتی حزب اللہ کے ہتھیاروں کی مرہون منت ہے، امریکہ و اسرائیل کی سازش ناکام ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم کے مشاور برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں جب کچھ حلقے لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی بات کرتے ہیں مگر یہ تمام منصوبے ناکام رہیں گے۔

ولایتی نے کہا کہ جب حزب اللہ کے وسائل اور طاقت کم تھیں، تب بھی یہ سازشیں بے اثر تھیں، اور آج جب اس کے پاس عوامی پشت پناہی اور وسائل بہت زیادہ ہیں، تو یقینا خدا کے حکم سے یہ خواب کبھی تعبیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان کے تمام مذاہب، مسیحی، شیعہ، سنی وغیرہ میں مقبول ہے اور مزاحمت لبنان کی عزت، حیات اور سلامتی کی ضامن ہے۔ 

انہوں نے یاد دلایا کہ 1982 میں جب حزب اللہ نہیں تھی، اسرائیلی فوج نے جنوب بیروت اور ضاحیہ تک پیش قدمی کی تھی، مگر حزب اللہ کی مزاحمت نے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

ولایتی نے لبنانی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں ملک و قوم کی حفاظت کی کوئی فکر نہیں کہ وہ ایسے منصوبے پیش کرتی ہے؟ اگر حزب اللہ اپنا اسلحہ چھوڑ دے تو کون لبنانیوں کی جان، مال اور عزت کا دفاع کرے گا؟ کیا ماضی کے تجربات ان کے لیے عبرت نہیں؟

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مطالبات صرف امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں جو لبنان میں انتہا پسند عناصر کو لانے کی کوشش کررہے ہیں، مگر یہ خواب کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھارے گا اور لبنان ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کرے گا۔

ولایتی نے کہا کہ ایران حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کا شدید خلاف ہے اور ہمیشہ لبنان کی عوام اور مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

News ID 1934778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha