29 جولائی، 2025، 8:19 PM

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کل بدھ کو تاجکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کل بدھ کو تاجکستان کا دورہ کریں گے

تاجکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شاہین سمدی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کے روز تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شاہین سمدی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کے روز تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

اس سرکاری دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کی تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات متوقع ہے۔

عباس عراقچی تاجک وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

News ID 1934563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha