29 جولائی، 2025، 4:07 PM

ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی تھاڈ میزائلوں کا ایک چوتھائی ذخیرہ ختم، سی این این کا انکشاف

ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی تھاڈ میزائلوں کا ایک چوتھائی ذخیرہ ختم، سی این این کا انکشاف

سی این این نے انکشاف کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ نے تھاڈ میزائلوں کا ایک چوتھائی حصہ گنوا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے تھاڈ میزائلوں کا تقریبا ایک چوتھائی ذخیرہ کھو دیا ہے۔ یہ میزائل اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے گئے۔

چینل نے دو امریکی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جون 2025 میں ہونے والی اس جنگ میں امریکہ نے ایرانی میزائلوں کے خلاف دفاع کے لیے 100 سے 150 تک تھاڈ میزائل داغے، جو ان کے کل ذخیرے کا بڑا حصہ تھے۔

سی این این نے سابق امریکی عہدیداروں اور دفاعی ماہرین کے حوالے سے مزید بتایا کہ اتنی وسیع مقدار میں میزائلوں کے استعمال سے واشنگٹن کو درپیش سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

تاہم، پینٹاگون کے ترجمان نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکی فوج اس وقت طاقتور ہے اور دنیا میں کسی بھی مشن کو انجام دینے کے لیے درکار تمام وسائل اس کے پاس موجود ہیں۔

News ID 1934558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha