22 جولائی، 2025، 4:26 PM

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 فلسطینی بھوک اور پیاس سے شہید

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 فلسطینی بھوک اور پیاس سے شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں بھوک اور پیاس کے باعث کم از کم 18 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی محاصرے کے سبب غذائی قلت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور امداد کے طلبگاروں پر فائرنگ سمیت ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 115 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، جن میں 92 امداد کے متلاشی اور دو سول ڈیفنس کارکن شامل ہیں، جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں جو افراد بھوک سے جاں بحق ہوئے ہیں، ان میں ایک چھ ہفتے کا شیر خوار بچہ بھی شامل ہے، جس کی شناخت یوسف الصفدی کے نام سے کی گئی ہے۔

13 سالہ عبدالحمید الغلبان جنوبی شہر خان یونس کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دیگر دو بچوں کے نام فی الحال جاری نہیں کیے گئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں قحط اور غذائی قلت اب 21 ماہ کی اس جنگ کے سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں فلسطینی بھوک سے تیزی سے جانیں گنوا رہے ہیں۔

عالمی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیلی محاصرہ اور امدادی قافلوں پر حملے غزہ کو مکمل انسانی المیے کی طرف دھکیل رہے ہیں، جہاں نہ صرف خوراک بلکہ پینے کے پانی اور طبی سہولیات کی بھی شدید قلت ہے۔

News ID 1934433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha