مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 115 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے 92 افراد کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب وہ امدادی مراکز پر خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مقامی حکام کے مطابق، شمالی غزہ کے زیکم چیک پوائنٹ پر 79 افراد کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امداد کے منتظر تھے، جبکہ جنوبی علاقوں میں واقع رفح اور خان یونس کے امدادی مراکز پر مزید 13 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز صرف بھوک کے باعث 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قبل ازیں الجزیرہ نے وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ غزہ کے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں بھوک کے شکار مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور صورتِ حال "ناقابلِ تصور" ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ