8 جولائی، 2025، 12:28 PM

ایران نے امریکی صدر کا دعوی مسترد کر دیا

ایران نے امریکی صدر کا دعوی مسترد کر دیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہماری طرف سے امریکی فریق کو ملاقات کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے، اور جلد ہی ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک ملاقات متوقع ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔

بقائی نے مزید کہا کہ بعض بین الاقوامی حلقے اور شخصیات بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایران کی پالیسی واضح اور شفاف ہے، اور ہم ایسی بے بنیاد باتوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

News ID 1934174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha