مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سفیر برائے عمان موسی فرہنگ نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا خط انہیں پیش کیا جو ایران اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق تھا۔
دونوں کے درمیان ملاقات مسقط میں ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری، اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ