6 جولائی، 2025، 6:12 PM

امام حسینؑ کا اسلام امن کا علمبردار ہے، ظالموں سے سمجھوتے کا قائل نہیں، عبدالملک الحوثی

امام حسینؑ کا اسلام امن کا علمبردار ہے، ظالموں سے سمجھوتے کا قائل نہیں، عبدالملک الحوثی

انصاراللہ کے سربراہ نے یوم عاشورا کے موقع پر کہا کہ امام حسینؑ نے ایسے اسلام کی تبلیغ کی جو صلح کا داعی ہے، ظالموں کے سامنے تسلیم یا مفاہمت کا نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یوم عاشورا کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام ایک عظیم مشن کے حامل تھے اور وہ مشن اسلام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عاشورائے حسینی کو اس لیے مناتے ہیں تاکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے امام حسینؑ کے راستے پر گامزن رہیں اور انہیں اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنائیں۔

صنعا کے السبعین اسکوائر میں ہزاروں افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الحوثی نے کہا کہ ہم یوم عاشورا کی یاد مناتے ہیں تاکہ رسول خداؐ سے اپنی وفاداری اور امام حسینؑ سے اپنی وابستگی کا اعلان کریں، جنہوں نے اسلام کی اصل تعلیمات کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے جس اسلام کی نمائندگی کی وہ امن اور عزت پر مبنی اسلام تھا۔ ان کے مکتب میں شکست یا ظلم کے آگے جھکنے کا کوئی تصور نہیں۔

الحوثی نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمؐ کے بعد اسلامی اقدار میں جو بگاڑ آیا، وہی سبب بنا کہ امام حسینؑ کو مدینہ سے نکالا گیا اور کربلا میں انہیں تنہا اور مظلوم شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی جدوجہد ہمیں یہ سبق سکھاتی ہے کہ ظالم کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرنا اسلام نہیں بلکہ اصل اسلام وہ ہے جو مظلوم کی حمایت کرتا ہے اور ظلم کے خلاف قیام کو عبادت سمجھتا ہے۔

News ID 1934142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha