24 جون، 2025، 10:38 AM

ایران اب بھی قائم و دائم اور ہمیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صہیونی رکن پارلیمنٹ

ایران اب بھی قائم و دائم اور ہمیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صہیونی رکن پارلیمنٹ

صہیونی پارلیمنٹ کے نمائندے عمیت ہالیوی نے کہا ہے کہ یہ کہنا پڑے گا کہ ایرانی نظام اب بھی پوری طرح قائم ہے۔ تہران کے پاس اب بھی بے شمار میزائلوں کا ذخیرہ ہے اور ہمیں نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ "عمیت ہالیوی" جو کہ صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے رکن ہیں، نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا ضروری ہے کہ ایرانی نظام بدستور قائم ہے اور ایران کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں میزائل موجود ہیں، جو ہمیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ادھر اسرائیلی ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل میں کی جانے والی تازہ ترین تجزیاتی رپورٹس کے مطابق ایران نے ابھی تک اپنے تمام دور مار اور خطرناک ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے بھاری میزائل موجود ہیں جو ایک ٹن سے زائد بارودی مواد لے جا سکتے ہیں، اور کروز میزائل بھی اس کے پاس ہیں جن کا سراغ لگانا اور روکنا انتہائی مشکل ہے۔

News ID 1933855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha