17 جون، 2025، 6:01 AM

ایران کے میزائل حملے؛ چینی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

ایران کے میزائل حملے؛ چینی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

ایران کی جانب سے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر کے ساتھ ہی، غاصب اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ "جتنا جلدی ممکن ہو، زمینی راستوں کے ذریعے اسرائیل سے نکل جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی جانب سے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر کے ساتھ ہی، غاصب اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ "جتنا جلدی ممکن ہو، زمینی راستوں کے ذریعے اسرائیل سے نکل جائیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی میزائل وسطی اسرائیل میں گرا ہے۔

قابض اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں موجود بہت سے لوگوں کو میزائل حملے سے قبل کوئی وارننگ موصول نہیں ہوئی۔

یدیعوت آحارانوت کے مطابق تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسی تناظر میں اسرائیل میں چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ’’جتنا جلدی ہو سکے، زمینی راستے سے اسرائیل چھوڑ دیں۔‘‘

News ID 1933597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha