مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیٹ ورک قطر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ۲۱ عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں ایران پر صہیونی ریاست کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
بیان میں مشرقِ وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں اور دیگر تباہ کن اسلحہ سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
ان ممالک نے خبردار کیا کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات کا تسلسل خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے ایک سخت خطرہ ہے۔ منعقدہ اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کرے۔
آپ کا تبصرہ