10 جون، 2025، 10:39 PM

بین الاقوامی پانیوں میں عالمی قوانین کا نفاذ ضروری ہے، یورپی یونین

بین الاقوامی پانیوں میں عالمی قوانین کا نفاذ ضروری ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں کشتی "میڈلین" کو روکے جانے پر کہا ہے کہ عالمی قوانین بین الاقوامی پانیوں میں بھی لاگو ہونے چاہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، آج بروکسل میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے بھارت کے وزیر خارجہ سوبرامانیام جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام ہر صورت لازم ہے، چاہے کشتی بین الاقوامی پانیوں میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے شہریوں کی حفاظت متعلقہ ممالک کی ذمہ داری ہے۔

کایا کالاس نے مزید کہا کہ "میڈلین" کشتی کا بین الاقوامی پانیوں میں روکا جانا غیر قانونی ہے اور دنیا کے کئی ممالک نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم نے بین الاقوامی سمندری قوانین کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

یہ امدادی کشتی یکم جون کو اٹلی کے شہر کیتانیا سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوئی تھی، مگر 9 جون کو اسرائیلی فوج نے اسے بین الاقوامی پانیوں میں روکا۔

کشتی میں 12 افراد سوار تھے جن میں یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن، سویڈن کی فعال ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ، اور آئرش اداکار لیام کیننگھم شامل تھے۔

یہ کارکنان غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے کو توڑ کر انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن اسرائیلی فوج نے انہیں روک لیا۔

News ID 1933345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha