مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امام خمینی (رح) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا: "آزادی" وہ اہم ترین اصول ہے جو خارجہ پالیسی کے اداروں کے اقدامات میں سرفہرست ہے اور یہ اصول غیر ملکی تسلط کی نفی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم اپنی پالیسیوں کو طاقتوں کے مفادات کی بنیاد پر منظم نہیں کرتے، بلکہ ملکی مفادات اور قومی سلامتی کی بنیاد پر تشکیل دیتے ہیں۔"
غریب آبادی نے کہا: "مذاکرات میں ایٹمی افزودگی کے حقوق کا مسئلہ ایران کے لیے نہایت اہم رہا ہے، ہم نے ایٹمی میدان میں پیشرفت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا: ایٹمی صنعت اور افزودگی ایک جدید ٹیکنالوجی اور ایرانی معاشرے کی حقیقی ضرورت ہے۔ دنیا میں چند ایسے ممالک ہیں جو یورینیم افزودہ کرتے ہیں اور ان کے پاس مکمل نیوکلیئر فیول سائیکل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ان ممالک میں سے ایک ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا: کسی بھی گفت و شنید میں ہم ایٹمی افزودگی حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور ان حقوق کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتے۔"
آپ کا تبصرہ