22 اپریل، 2025، 1:00 PM

مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی تجویز

مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی تجویز

مصر اور قطر نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان پانچ سے سات سال کی مدت پر مشتمل جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہمسایہ عرب ممالک پس پردہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصر اور قطر نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے پانچ سے سات سال کی مدت پر مشتمل ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

مصری اور قطری مجوزہ معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگا؛ اسرائیل غزہ سے مکمل انخلا کرے گا اور جنگ بھی باضابطہ طور پر ختم کی جائے گی۔

تاحال اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس تجویز پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں سنجیدگی سے جاری ہیں۔

News ID 1932082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha