مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی تجویز پر غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر حماس اور اسرائیل راضی ہوگئے ہیں ۔غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے مصر میں کی جانے والی کوششیں کامیابی کی طرف گامزن نظر آتی ہیں، مصر کی تجویز پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے حماس اور اسرائیل نے غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر رضامندی ظاہرکر دی ہے جس کا اطلاق فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہوگا، جنگ بندی پر رضامندی کے بعد مصر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسرائیلی وفد کے مصر جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ادھر عرب ذرائع کے مطابق عربوں کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مہر نیوز/11 اگست / 2014ء: مصر کی تجویز پر غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر حماس اور اسرائیل راضی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1839234
آپ کا تبصرہ