20 اپریل، 2025، 3:40 PM

صیہونی رژیم کا غزہ کے خلاف خوف ناک منصوبہ، عبرانی میڈیا کا انکشاف

صیہونی رژیم کا غزہ کے خلاف خوف ناک منصوبہ، عبرانی میڈیا کا انکشاف

ایک عبرانی نیوز سائٹ نے غزہ کی پٹی کے بارے میں اسرائیلی رژیم کے خطرناک منصوبے سے پردہ اٹھایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ویب سائٹ واللا نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی رژیم نے حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لبنان، شام اور مغربی کنارے سے صیہونی فوجیوں کو بڑے پیمانے پر واپس بلانے کی ضرورت ہوگی۔

مذکورہ عبرانی سائٹ نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے 40 فیصد حصے پر کنٹرول کر چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز مکمل طور پر محصور ہونے کے باوجود صیہونی فوج کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1932033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha