20 اپریل، 2025، 2:09 PM

اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے چار شرائط، حماس کا قبول کرنے سے انکار

اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے چار شرائط، حماس کا قبول کرنے سے انکار

غزہ میں جنگ بندی کے لیے صہیونی حکومت کی چار بنیادی شرائط کو حماس نے مسترد کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت نے جنگ بندی کے لیے چار بنیادی شرائط پیش کی ہیں تاہم حماس نے ان شرائط کو مسترد کردیا ہے۔

صہیونی ویب سائٹ آئی 24 نیوز کے مطابق اسرائیل نے واضح کردیا ہے کہ جب تک یہ چار شرائط پوری نہیں ہوتیں غزہ میں جنگ ختم نہیں کی جائے گی۔

ان شرائط میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، غزہ سے حماس کی حکمرانی کا مکمل خاتمہ، حماس کا مکمل طور پر غیر مسلح ہونا اور حماس کے درجنوں رہنماؤں کی مقبوضہ علاقوں سے جلا وطنی شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس نے ان شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدی صرف قیدیوں کے تبادلے اور مکمل جنگ بندی کے تحت رہا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مقاومت کا غیر مسلح ہونا اور رہنماؤں کی بے دخلی کے مطالبات بھی ناقابل قبول ہیں۔

حماس کے ایک رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی پیشکش کا مرکزی نکتہ حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ میں اس کی حکمرانی کا خاتمہ ہے۔ جبکہ اس میں حماس کے بنیادی مطالبات جیسے مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا شامل نہیں ہیں۔

حماس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ایک جامع معاہدے کے لیے تیار ہے جس میں قیدیوں کا تبادلہ، جنگ کا مکمل خاتمہ، غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی، تعمیر نو کا آغاز اور محاصرے کا خاتمہ شامل ہو۔

News ID 1932030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha