30 مارچ، 2025، 7:13 PM

چاند نظر آگیا، ایران میں کل عید الفطر ہوگی

چاند نظر آگیا، ایران میں کل عید الفطر ہوگی

رہبر انقلاب اسلامی اور ولی فقیہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر نے ایران میں چاند نظر آنے اور کل پیر کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بروز پیر یکم شوال اور عیدالفطر ہے۔

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

News ID 1931512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha