11 مارچ، 2025، 4:08 PM

پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔

گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں لیکن امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔

News ID 1931027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha